Monday, 17 May 2021

Bardoda gujrat me dunya ka 250 sal purana Quraane majeed

 دوسو پچاس سال پہلے ایشیا کا بزرگترین قلمی قرآن مجید

 شہر بڑودہ  صوبہ گجرات میں جناب محمد غوث نامی ایرانی خطاط کے توسط سے 18 سال میں لکھاگیا۔  اس نسخہ کی چوڑائی ایک میٹر، لمبائی ڈیڑھ میٹر، بارہ سو پیج اور اس کا وزن ایک ہزار کلوگرام ہے۔ جو ایشیا کے بزرگترین قلمی نسخوں میں شمار ہوتا ہے۔  بڑودہ کے اس قرآن مجید کی خصوصیات کچھ اس طرح ہیں:  ہر آیت کا ترجمہ اسی کے نیچے فارسی زبان میں لکھا گیا ہے اور حاشیہ پر ملا حسین واعظ کاشانی کی تفسیر صفحات پر حاشیہ میں لکھی ہے، اس کی چوڑائی ایک میٹر اور لمبائی ڈیڑھ میٹر ہے، ہر آیت کا ترجمہ اسی کے نیچے فارسی زبان میں لکھا گیا ہے، نسخہ پر بین السطور سونے کے پانی کا استعمال  کیا گیا ہے، ہر صفحہ کی تذہیب دوسرے صفحوں سے جدا اور الگ ہے نیز ہر صفحہ پر کیپچرورڈ  (Capture Word)بھی رکھا گیا ہے تاکہ بعد والے صفحہ کا اندازہ ہوسکے۔  اس نسخہ پر سوروں کا نام جلی  لال قلم سے لکھا گیا ہے نیز سورہ کے مکی یامدنی اور نمبر شمار جیسے تسع و خمسون وغیرہ لال قلم سے لکھا ہوا ہے۔ صفحہ کےچاروں طرف کالی اور باریک لائن سے باڈر پھر گولڈن اور نیلی لائن اس کے بعد لال اور کالی لائن پھر گولڈن کالی موٹی لائنوں سے باڈر بنا ہے جس  میں کاجل سے آیات اور ان کا  فارسی ترجمہ لال رنگ سے لکھا ہوا ہے  نیز سطروں میں جگہ جگہ آیت کی علامات  لال، کالے اور مختلف  رنگوں سے نقاشی کے ساتھ بنی ہوئی ہیں۔ ہر صفحہ پر ایک مثلث ہے اور اس کے اندر مختلف پھول اور بیل بوٹوں کی نقاشی کی گئی ہے۔ خطاط نے صفحات کے وسط میں بھی نقاشی کی ہے جودیکھنے میں خوشنما دکھائی دیتی ہے۔    

 اس نسخہ کی  اکثر جلدیں بارش کے پانی  سے خراب ہوگئیں تھیں۔ جسوقت انٹرنیشنل نورمائکروفلم سینٹر دہلی(ایران کلچرہاوس دہلی) کے رئیس کا سفر بڑودہ شہر ہوا تو وہاں کی جامع مسجد قرآن کی زیارت کے لیے جانا ہوا تو مسجد کی کمیٹی نے قرآن کی مرمت کیلیے درخواست کی تو انہوں نے اس ذمہ داری کو قبول کرلیا۔  اس رمضان المبارک کے مہینہ میں کرونا جیسی وبا میں تمام طبی احکام پر عمل ۔کرتے ہوے پچسویں اور چھبیسویں پاروں کی مرمت کا کام مکمل کردیا ہے۔  

انٹرنیشنل نورمائکروفلم سینٹر دہلی ۔کی ٹیم نے نسخہ کو ماندگار بنانے کی وجہ سے کسی کیمیکل کا استعمال نہیں کیا ہے بلکہ مواد طبیعی اور سبزیوں کے رنگ سے استفادہ کیا ہے ایسی مواد کے استعمال سے یہ اپنی پرانی حالت پر آگیا ہے اور تین سوسال عمر میں اضافہ ہوگیا ہے 

اس نسخہ کی زیارت کرنے کے لئے بڑودہ کے لوگ سال میں ایک مرتبہ ماہ مبارک رمضان میں بلا تفریق مذہب و ملت اللہ کے کلام کی زیارت کرنے کے لئےتشریف لاتے ہیں اور قرآن مجید کے اس نسخہ کو بڑودہ شہر میں برکت کا باعث جانتے ہیں۔ہر سال رمضان المبارک میں اس نسخہ کے ایک پارہ کی تلاوت ہوتی ہے اور کثیر تعداد میں تمام مذاہب کے لوگ پورے ہندوستان سے شرکت کے لیے آتے ہیں۔ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ پالنے والے انٹرنیشنل نور مایکرو فلم سینٹر کے تمام اراکین و کارمندان کو اپنی حفظ و امان میں رکھ اور اس وبا کا پوری دنیا سے خاتمہ فرما آمین




No comments:

Post a Comment

Syed Razi Haider Zaidi

Syed Razi Haider Zaidi   ( Urdu   سید رضی حیدر زیدی) also known as   Maulana Razi Haider   (born 14 October 1980) is a leading Indian Twelve...