Thursday, 5 December 2024

مولانا سید ظہیر حیدر پھندیڑوی maulana syed zaheer haider zaidi

مولانا  سید ظہیر حیدر ابن محمد کاظم زیدی  جو جولائی سنہ 1956 عیسوی کو پھندیڑی سادات ضلع امروہہ صوبہ اترپردیش پر پیدا ہوئے ۔ آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے وطن کے پرئمری اسکول   میں ہندی اردو کے درجہ پانچ تک کی  پھر اس کے بعد 18/ جولائی سنہ 1966 عیسوی کو عازم میرٹھ ہوئے اور منصبیہ عربی کالج میں داخلہ ہوا ۔ آپ نے منصیہ عربی کالج میں  مولانا ابرار حسین، مولانا سید افضال حسین، مولانا سید سخی احمد، مولانا سید محمد باسٹوی، مولانا رفعت حسین،  اور مولانا سید محمد سے  درجہ عالم تک  کسب فیض کیا۔

آپ نے  ماہ جنوری  سنہ 1971 عیسوی میں  لکھنؤ کا رخ کیا اور وہاں کی مشہور و معروف درسگاہ  مدرسہ ناظمیہ میں داخل  ہو کر  مولانا سید محمد شاکر ، مولانا سید ابن حسن اور مولانا محمد تقی وغیرہ سے کسب فیض کیا۔ آپ  مدرسہ ناظمیہ میں  اپنی تعلیم کو مکمل نہیں کر پائے اور وس ہی میں چھوڑ کر اپنے وطن واپس آگئے اور تبلیغ و تدریس میں مصروف ہوگئے۔

سنہ 1985 عیسوی کو پھندیڑی سادات کے  ڈاکخانہ  میں پوسٹ ماسٹر  کے عہدہ پر منتخب ہوئےاور 17 جولائی 2022 عیسوی تک  اپنے عہدہ کو بحسن و خوبی انجام دیتے رہے اور عزت کے ساتھ   ریٹائر ہوئے۔ موصوف نے  ماہ  اکتوبرسنہ 1973 عیسوی سے مدرسہ مصباح العلم میں تدریسی خدمات کا آغاز کیا اور ابھی تک اس مبارک وظیفہ کو  انجام دے رہے ہیں ۔

مولانا نے سیکڑوں شاگردوں کو احکام ، قرآن مجید اور تاریخ کا درس دیا ۔ آپ کے شاگرد پوری دنیا میں اپنے علم اور خدمات سے پہچانے جا رہے ہیں ۔  آپ کے شاگردوں میں  مولانا  سیدمشرف حسین، مولانا  محمد مہدی ، مولانا سید محسن عباس،  بندہ ناچیز( سید رضی حیدر) مولانا سید سرکار مہدی وغیرہ کے نام لئے جا سکتے ہیں۔ 

No comments:

Post a Comment

مولانا سید انیس الحسن پھندیڑوی- شاعر اہلبیت

مولانا سید انیس الحسن  ابن شفیق الحسن زیدی 2/ فروری  1981 عیسوی میں   پھندیڑی سادات میں پیدا ہوئے۔ آپ نے ابتدائی تعلیم مدرسہ مصباح العلم اور...